لاہور (پ ر) حضرت امام حسینؓ کی شہادت اور کربلا میں حق کی سربلندی کے لئے ان کے رفقاء کی دی گئی قربانیوں کو تا قیامت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے انجمن فدایان مصطفی پاکستان کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر یوم عاشور کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت علامہ ڈاکٹر مفتی نجیب احمد ہاشمی، الحاج محمد تنویر خان، علامہ سید صالح محمد شاہ ہاشمی، حافظ محمد اکبر جتوئی، علامہ پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری نے کی جبکہ علامہ محمد ثاقب نقشبندی، حافظ حاجی محمد اشرف رضا، خواجہ محمد عاشق صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
امام حسینؓ کی قربانی کو تا قیامت فراموش نہیں کیا جا سکتا، انجمن فدایان مصطفی
Nov 19, 2013