لاہور (پ ر) قومی یکجہتی کونسل پاکستان نے شیعہ سنی فسادات کے خاتمے کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس امر کا مطالبہ کونسل کے قائدین پروفیسر ایم حمزہ علوی، آفتاب احمد ملک، ڈاکٹر عماد شوکت ایڈووکیٹ، انجینئر ابوبکر وارث قادری و دیگر نے سانحہ پنڈی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کے اصل اسباب دور کئے بغیر راولپنڈی جیسے دلخراش واقعات روکنا ناممکن ہے۔