لاہور (نیوز رپورٹر) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر اے ٹی ایل ایس پروفیسر محمود ایاز کی خدمات کے اعتراف میں امریکن کالج آف سرجنز نے سرجری میں امریکہ کی سب سے بڑی ڈگریFACS ایف اے سی ایس اعزازی طور پر دی گئی۔ یاد رہے کہ صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفر اللہ چودھری کی قیادت میں اے ٹی ایل ایس کورس کا پاکستان میں آغاز2007ء میں ہوا اور سارک ریجن میں پاکستان پہلا ملک تھا جہاں بین الاقوامی کورس شروع ہوا اور سی پی ایس پی کو ملک بھر میں سول آرمی اورپرائیویٹ سینئر ڈاکٹرز کے لئے کورس کروانے کا اعزاز حاصل ہے۔