لاہور (پ ر) ماڈل ٹائون لنک روڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین محمد ریاض بھٹی ہوا۔ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر چودھری بابر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھٹی کالونی اور اعجاز پارک کا سیوریج عرصہ سے ناکارہ ہو چکا ہے اور گندہ پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے اور عوام کا سڑکوں سے گزرنا محال ہو چکا ہے۔ انہوں نے حلقہ کے ایم پی اے محمد رمضان بھٹی اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کو فوری حل کیا جائے۔ اجلاس میں ماڈل ٹائون لنک روڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئر مین محمد ریاض بھٹی منعقد ہوا۔ ملک لیاقت، محمد اسلم شبیر ایڈووکیٹ، محمد الیاس، جاوید، محمد منشائ، سعید احمد صدیقی، محمد رمضان، محمد اختر نت، طلعت محمود، رشید احمد، محمد نذیر ایڈووکیٹ، ملک فیاض، ملک عارف محمود، رانا ساجد، ماسٹر جہانگیر، طاہر محمود جنجوعہ نے شرکت کی۔