لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر وزیراعلی پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی برائے ڈینگی کااجلاس آئندہ دس دن تک روزانہ کی بنیاد پر منعقد کیا جائے جس میں ویکٹر مینجمنٹ اور انسداد ڈینگی کے لئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پروفیشنلزکی طرف سے دی گئی گائیڈ لائنز پر فیلڈ افسران سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں منعقدہ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صحت عامہ کے مسائل حل کرنے اور وبائی امراض کی روک تھام کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو مستحکم اور ادارے کو ریسرچ اورئینٹڈ بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔