لاہور (وقائع نگار خصوصی) آئین کا آرٹیکل 6 تین سب سیکشن پر مشتمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 6 کی شق کے تحت کوئی شخص آئین توڑنے، اس کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو، آئین معطل کرنے یا پھر آئین کو پس پشت ڈالنے کے لئے طاقت کا استعمال کرے یا پھر طاقت کو ظاہر کرکے آئین کے خلاف سازش کرے تو وہ غداری کا مرتکب ہو گا۔ مذکورہ آرٹیکل کی شق 2 کے مطابق آئین توڑنے والے شخص کی معاونت کرنے والا بھی بغاوت کا مرتکب ہو گا۔ ضمنی شق 2اے کے مطابق آئین توڑنے کے عمل کی کسی بھی عدالت بشمول سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ میں توثیق نہیں کی جائے گی۔ آرٹیکل 6 کی شق 3 کے مطابق جو شخص آئین توڑ کر غداری کا مرتکب پایا گیا تو پارلیمنٹ/مجلس شوریٰ قانون کے تحت اسے سزا دلوائے گی۔
آرٹیکل 6