کراچی : موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ‘ 2 پولیس اہلکار جاں بحق‘ دو مقابلے‘ تین جرائم پیشہ ہلاک

کراچی : موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ‘ 2 پولیس اہلکار جاں بحق‘ دو مقابلے‘ تین جرائم پیشہ ہلاک

کراچی (نوائے وقت رپورٹ + کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ناکے پر متعین 2 پولیس اہلکار صدیق اور راحد جاںبحق جبکہ سب انسپکٹر پیر محمد شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ناظم آباد میں ناکے پر متعین پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکلوں پر سوار مشکوک افراد کو چیکنگ کے لئے روکا تو انہوں نے گولیاں برسا دیں اور فرار ہو گئے۔ واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو سیل کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس نے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والوں کی اطلاع یا گرفتاری میں مدد دینے پر 5 لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہے۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ حملہ آور کالعدم تنظیم کے افراد تھے جنہوں نے 2 اقسام کے اسلحہ سے پولیس وین کو نشانہ بنایا۔ دریں اثنا ناردرن بائی پاس پر پولیس پارٹی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 50 افراد کے قتل کا ملزم بھولو قریشی مارا گیا۔ حکومت نے اسکے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ ادھر بلدیہ ٹا¶ن کے علاقے قائم خانی کالونی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مغویوں کو برآمد کر کے اغواکاروں اکبر خان اور شاہ بخت کو ہلاک کردیا۔ دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے مغویوں کی رہائی کیلئے اڑھائی کروڑ روپے مانگے تھے اور 40 لاکھ میں ڈیل فائنل کی، دونوں کے قبضے سے ٹرپل ٹو رائفل اور پستول برآمد کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس نے ٹارگٹ کلر قاسم ابا کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ویسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 21 جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لے لیا۔ ادھر لیاری کے علاقے عیدولین میں 30 سالہ شخص، اورنگی ٹا¶ن الطاف نگر میں فائرنگ سے 35 سالہ دکاندار کو قتل کر دیا گیا۔ گلشن اقبال میں ڈاکو¶ں نے مزاحمت پر 25 سالہ ناصر خان کو ہلاک کر دیا۔ شاہراہ فیصل کے علاقے گلشن جمال میں خواجہ سرا زاہد عرف ساحل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ لسبیلا میں رکشے کے سپیئر پارٹس کی دکان پر نامعلوم بھتہ خوروں نے دستی بم سے حملہ کر دیا جس سے دکان کو شدید نقصان پہنچا۔
کراچی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...