مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 22 نومبر تک ملتوی

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 22 نومبر تک ملتوی

Nov 19, 2013

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ پرویز مشرف کے وکیل اے کیو ہالیپوٹا نے درخواست دائر کررکھی ہے۔ پرویز مشرف نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ والدہ علیل ہیں ملک سے باہر جانا چاہتا ہوں، ای سی ایل سے نام نکالا جائے۔ اکبر بگٹی کیس، بے نظیر بھٹو قتل کیس سمیت تمام مقدمات میں ضمانت لے چکا ہوں۔ درخواست کی سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل کی عدم پیشی کے باعث ملتوی ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔
مشرف/ای سی ایل

مزیدخبریں