بنکاک (نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے پاکستان سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین ملک ہے، بجلی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی تاجر اپنا منافع باہر لے جاسکتے ہیں، غیر ملکی کمپنیاں 100فیصد ملکیتی بنیاد پر منصوبے قائم کر سکتی ہیں، تھائی لینڈ کے ساتھ بھی چین، ملائشیا اور جنوب ایشیائی ممالک کی طرز پر آزاد تجارتی معاہدہ اور باہمی تجارت کا حجم ڈبل کرنا چاہتے ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں جدید بنیادی ڈھانچہ اور ہنرمند افرادی قوت موجود ہے تیز رفتار ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشیا بحر الکاہل سربراہی اجلاس اور تھائی لینڈ کے ممتاز تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا پاکستان نے خطے میں تجارت کے فروغ کے لئے چین اور ملائیشیا سمیت کئی ملکوں سے آزاد تجارتی معاہدے کئے ہیں، جنوبی ایشیا کے ممالک کے ساتھ بھی آزاد تجارت کا معاہدہ موجود ہے، ہم تھائی لینڈ کے ساتھ بھی اسی قسم کا معاہدہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کو ترجیحات کے عمومی نظام کے تحت یورپی منڈیوں میں ترجیح رسائی مل گئی ہے جو ملکی معیشت اور سرمایہ کاری کے استحکام کیلئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول موجود ہے جس سے تھائی لینڈ کے تاجروں کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے، انہوں نے کہا حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سورج، ہوا اور کوئلے سمیت متبادل ذرائع سے سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کر رہی ہے، بجلی کے کارخانے لگانے والوں کو پیشگی نرخ اور حکومتی معاونت حاصل ہے، ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی تاجر اپنا منافع باہر لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری حکومت ملک میں سماجی اور معاشی ترقی، عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے پرعزم ہے، آئی ٹی کے شعبے میں جدید بنیادی ڈھانچہ اور ہنرمند افرادی قوت موجود ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور تھائی لینڈ اپنے محل وقوع کی وجہ سے نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، میں دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان مثبت مکالمہ چاہتا ہوں، ہم تھائی لینڈ کے ساتھ تجارت کا فروغ چاہتے ہیں اور اس معاملے پر تھائی وزیراعظم ینگ لک شیناوتری سے ملاقات میں تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تجارت کا حجم دو گنا کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تیز رفتار ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہمارا ماضی کا ریکارڈ بھی تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ ہے، ہم پائیدار اقتصادی ترقی اور خطے میں تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔ قبل ازیں بنکاک میں ایشیا بحرا لکاہل سربراہ اجلاس سے اپنے کلیدی خطاب میں وزیر اعظم نے کہا حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کو اولین اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی حکومت نے سماجی و اقتصادی ترقی اور مضبوط معیشت کے فروغ کیلئے تیزی سے ڈیجیٹل نظام پر استوار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت موبائل سروسز ٹیکنالوجی پارکس کے قیام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آلات کی مقامی سطح پر تیاری کے شعبوں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے غیر ملکی کمپنیوں کو ملک میں موجود وسیع تر مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے سرمایہ کاری کی دعوت دی انہوں نے کہا پاکستان عالمی سرمایہ کاروں سے مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔ نواز شریف نے کہا پاکستان جنوب اور وسطی ایشیا اور توانائی سے مالا مال مشرقِ وسطی کے سنگم پر واقع جغرافیائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان نے 2016 تک سو فیصد شراکت داری اور سرمائے کی مکمل پیش کش کی ہے ۔ اس سے پہلے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی وزیر اعظم ینگ لک شینا وترا نے کہا یہ اجلاس رکن ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان بہتر اور وسیع رابطوں کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے ہو رہا ہے۔ ثناءنیوز کے مطابق بےنکاک مےں اےشےا پےسفک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شرےف نے کہا حکومتی پالےسےوں کی وجہ سے غےر ملکی سرماےہ کار بہترےن منافع حاصل کر سکتے ہےں۔ حکومت سرماےہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے غےر ملکی سرماےہ کار پاکستان مےں سرماےہ کاری کرےں انہےں مکمل تحفظ فراہم کےا جائے گا۔ اپنے محل وقوع کی وجہ سے پاکستان تجارت کا مرکز بن سکتا ہے۔ وزےر اعظم نے کہا کہ اےشےا پےسےفک کے کچھ ممالک آئی ٹی مےں ترقی ےافتہ ہےں وہ بھی پاکستان مےں سرماےہ کاری کرےں حکومت ان کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ آن لائن کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھائی لینڈ آسیان کی مکمل رکنیت کے حصول میں پاکستان کا ساتھ دے۔ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین ملک ہے، حکومتی پالیسیاں بہترین منافع کے لیے سازگار ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کار حکومتی پالیسوں کے تحت بہترین منافع حاصل کر سکتے ہیں، بنکاک میں ایشیا پیسفک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرما یہ کاری کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان تیزی سے ملک کو ڈیجیٹلائز کرنے کا اراداہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو موبائل سروسز اور ٹیکنالوجی پارکس میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتی ہے۔ اے پی پی کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے تھائی وزیراعظم ینگ لک شینا وترے کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں مزید اضافہ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تھائی وزیراعظم پر آسیان کی مکمل رکنیت کے لئے پاکستان کی حمایت پر زور دیا۔ قبل ازیں گورنمنٹ ہاﺅس پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا جہاں ان کا استقبال تھائی وزیراعظم نے کیا۔ تھائی لینڈ کی مسلح افواج کے ایک دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ این این آئی کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کےلئے جامع شراکت داری کے فروغ کےلئے تھائی وزیراعظم کے وژن سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان مختلف تجارتی معاہدوں کے ذریعے اضافی علاقائی تعاون کی پالیسی پر گامزن ہے ¾ تھائی لینڈ کے ساتھ ایف ٹی اے معاہدہ چاہتا ہے ¾ پاکستان ایک بڑھتی ہوئی علاقائی معیشت ہے ¾ افغانستان، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کےلئے ایک گیٹ وے ہے ¾ تھائی لینڈ آسیان کی ترقی کردہ خطہ کا مرکز ہے¾ خطہ کے ممالک منڈیوں تک رسائی کے لئے ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں ¾ ایران، ماریشس اور انڈونیشیا کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدوں پر دستخط کر چکے ہیں ¾ یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سکیم میں پاکستان کی شمولیت کے خواہاں ہیں ¾ پاکستان میں غیر ملکی کمپنیاں سو فیصد ایکویٹی رکھ سکتی ہیں ¾ سرمائے اور منافع کی واپسی پر کوئی پابندی نہیں۔
نواز شریف
نوازشریف کی تھائی وزیراعظم سے ملاقات‘ تجارتی حجم ڈبل کرنے پر اتفاق
نوازشریف کی تھائی وزیراعظم سے ملاقات‘ تجارتی حجم ڈبل کرنے پر اتفاق
Nov 19, 2013