اسلام آباد (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر قانون سینئر قانون دان خالد رانجھا نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6کے معاملے کو الجھایا جا رہا ہے، تین نومبر کی ایمرجنسی کے اقدام کو صرف پرویز مشرف تک محدود کرنا مناسب نہیں، ایمرجنسی میں اس وقت کے وزیراعظم، چاروں وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور کورکمانڈرز شامل تھے۔ وہ پیر کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے نہ ہی تفتیش‘ استغاثہ کی درخواست پر کارروائی آگے بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین نومبر کی ایمرجنسی کے اقدام کو صرف پرویز مشرف پر فوکس کرنا مناسب نہیں، ایمرجنسی میں اس وقت کے وزیراعظم، چاروں وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور کورکمانڈرز شامل تھے۔ خالد رانجھا نے کہاکہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ آرٹیکل 6 کی کارروائی کیلئے کمشن بنایا جائے؟۔
خالد رانجھا
ایمرجنسی کا اقدام مشرف تک محدود کرنا مناسب نہیں: خالد رانجھا
ایمرجنسی کا اقدام مشرف تک محدود کرنا مناسب نہیں: خالد رانجھا
Nov 19, 2013