لاہور (فرخ سعید خواجہ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سات کلب روڈ ایوان وزیراعلیٰ کو اپنی رہائش گاہ اور 8 کلب کو دفتر وزیراعلیٰ بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام سرکاری امور وزیراعلیٰ ہاو¿س اور وزیراعلیٰ آفس میں نمٹانے کے لئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سات اور آٹھ کلب روڈ اپنانے کا فیصلہ کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ انہیں اس سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف کی آشیرباد کے ساتھ ہی ساتھ اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز کی تائید بھی حاصل ہے۔ 8 کلب روڈ پر میاں حمزہ شہباز کا دفتر ماڈل ٹاو¿ن 180 ایچ میں منتقل ہو جائے گا جہاں ان کے دفتر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ جبکہ 8 کلب روڈ پر مسلم لیگ (ن) سے وابستہ دیگر افراد جن میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ احمد حسان، پبلک افیئر یونٹ کے ممبران منشاءاللہ بٹ اور سعود مجید کے دفاتر 90 شاہراہ قائداعظم پر منتقل ہو جائیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے اور مختصر مدت میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سات کلب روڈ پر شفٹ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ میاں شہبازشریف اپنی ذاتی رہائش گاہ ایچ بلاک 96 میں اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں جبکہ زیادہ تر سرکاری اجلاس وہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاو¿ن میں کر رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی معاملات بھی اس فوری فیصلے کا سبب بنے ہیں۔
وزیراعلیٰ فیصلہ