لاہور+ راولپنڈی (آئی اےن پی/ نوائے وقت رپورٹ) سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے سپےشل برانچ کی رپورٹ وزےر اعلی شہبازشر ےف کو ارسال کر دی گئی ‘پولےس کے اعلی افسران کا جائے حادثہ پر حالات کو کنٹرول کر نے کی بجائے فرار ہونے اور پولےس نفری کی8گھنٹے بعد آمد کا انکشاف ہوا ہے۔ پولےس افسروںکے فرار ہونے کے حوالے سے وزےر قانون رانا ثناءاللہ خان کو بھی آگاہ کر دےا گےا ہے۔ ذرائع کے مطابق3 ایس پی اور ایس ایس پی صورتحال پر کنٹرول کرنے کی بجائے چھپ گئے۔ ایس پی ٹریفک حسیب شاہ نے پولیس کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ پولیس کنٹرول کو یہ پیغام بھیجا گیاکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ لوگ ان کو اور دو دیگر افراد کو قتل کر دیں گے۔ آگاہ کرنے کے باوجود پولیس نفری 8 گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ ایس پی آپریشنز سی آئی اے اور ایس پی سٹی نے کمرے میں پناہ لی۔ آگ لگائے جانے کے بعد چاروں افسروں کا دھوئیں سے دم گھنٹے لگا۔ ان افسران میں ایس ایس پی آپریشن سکندر حیات، ایس پی سٹی جماعت علی شاہ، ایس پی سی آئی اے چودھری حنیف ایس پی ٹریفک حسیب شاہ شامل ہیں۔ چاروں افسر بھاگ کر مون پورہ کی ایک سڑک پر آئے۔ فرار ہونیوالے ایک پولیس افسر جماعت بخاری کو تحقیقاتی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
افسر فرار