اسلا م آباد (آن لائن) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے وزیر اعظم نوازشریف نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے رابطہ کر لیا۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اس سلسلے میں سر ی لنکا روانگی سے قبل سید خورشید شاہ کو فون کیا تھا جس میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر مشاورت کیلئے ملاقات ہونی چاہیے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آئینی طریقہ کار کے مطابق پہلے آپ نے تحریری طور پر نام بھیجنے ہیں، آپ کے بھیجے گئے ناموں پر تحفظات ہوئے تو اپنی طرف سے نام بھیجوں گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وطن واپس آنے کے بعد اپوزیشن لیڈر کو تحریری طور پر نام بھیجیں گے جس کے بعد دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو نو ں اطراف سے امیدواروں کی تلاش جاری ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ اچھی شہرت کے حا مل شخص کی اس اہم عہدے پر تقرری کی جا ئے۔
نوازشریف/رابطہ
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کرلیا
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کرلیا
Nov 19, 2013