راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (ثناءنیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت منگل کو سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹس میں کرپشن کے حوالے سے نیب ریفرنس کی سماعت کرے گی’احتساب عدالت کے جج بشیر احمد کی جانب سے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کی جانب سے رینٹل کیس میں 9 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں عبوری چالان پیش کیا گیا تھا جبکہ موجود چیئرمین نیب چودھری قمر زمان نے سپلیمنٹری چالان پیش کرتے ہوئے چالان میں راجہ پرویز اشرف کا نام بطور ملزم شامل کیا ہے ۔ جس کے بعد نیب کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنس میں ملزمان کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج بشیر احمد نے ریفرنس کا سپلیمنٹری چالان پیش کئے جانے پر راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کو باضابطہ طور پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں ،جبکہ مقدمہ کی سماعت کل ہو گی ۔
پرویز اشرف/سماعت

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...