برسلز (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ رہنما و بیلج پارٹی کے رہنما عابد مغل چشتی نے کہا ہے کہمشرف پر مقدمہ پاکستان کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ (ن) لیگ کے رہنما غیاث بھٹی‘ میاں سعید احمد نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی۔ آپ نے تو ملک و قوم کی خاطر پرویز مشرف کو معاف کر دیا تھا۔ آرٹیکل 6 قانونی اور آئینی جنگ ہے جو آئین کی رو سے سابق صدر پر لاگو ہوتی ہے۔ اس آرٹیکل کے تحت پرویز مشرف پر مقدمہ چلانے کی استدعا پوری کر دی ہے کیونکہ وہ پوری قوم کے مجرم ہیں۔ سابق صدر نے قوم کو دولخت کر دیا۔ قوم کے وزیراعظم کو بلاوجہ‘ بلاجواز ملک بدر کیا اور ملک کے اندر من مانیاں کرکے پاکستان کو تنہا کر دیا۔ پرویز مشرف کو کٹہرے میں کھڑا کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔
مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر یورپ کے صدر راجہ تصور حیات اور آزادکشمیر (ن) لیگ بلجیم کے صدر مرزا مقصود جرال نے آرٹیکل 6 کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے ساتھ بغاوت کرنے والوں کا راستہ بند ہوگا اور ان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ پرویز مشرف نے ملک و قوم کی امنگوں کا خون کیا۔ مشرف کے خلاف کارروائی ملک و قوم کے بہتر مفاد میں کی جائے اور قرارواقعی سزا دی جائے۔
مشرف پر مقدمہ پاکستان کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا: عابد مغل چشتی
مشرف پر مقدمہ پاکستان کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا: عابد مغل چشتی
Nov 19, 2013