اے ٹی ایم مشینیں بھی ہیکرز سے غیرمحفوظ نہیں: ماہرین

اے ٹی ایم مشینیں بھی ہیکرز سے غیرمحفوظ نہیں: ماہرین

اسلام آباد (ثناءنیوز) انفارمیشن ٹیکنالوجی، انسداد سائبر جرائم، سائبر سکیورٹی سوشل میڈیا کے ماہرین نے اے ٹی ایم مشینوں کو بھی ہیکرز سے غیرمحفوظ قرار دیدیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اے ٹی ایم مشینوں کو بھی ہیک کرنے کے طریقے موجود ہیں۔ آن لائن سسٹم کے باعث متعلقہ ڈیٹا کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ دنیا میں کسی کا بھی انٹرنیٹ اکاﺅنٹ یا ای میل خفیہ نہیں کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی اکاﺅنٹ کو ضرور دیکھ رہا ہے جب تک ان ہاﺅس اکاﺅنٹ بنانے کا پروگرام وضع نہیں کیا جاتا رسک موجود رہے گا کسی بھی ریاست کی جانب سے بلاک کی گئی ویب سائٹ اور مواد کا نئے یو آر ایل ایس اور پراکسی کے ذریعے توڑ کیا جاسکتا ہے ہر صارف کو حفاظتی اقدامات ضرور کرنے چاہئیں۔ ان ماہرین نے ان خیالات کا اظہار پیر کو پیپس اسلام آباد میں ایک جرمن ادارے کے اشتراک سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع و دفاعی پیداوار کے تحت پاکستان کی پہلی سائبر سکیورٹی فار جرنلسٹ پر ورکشاپ میں کیا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ماہرین نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اے ٹی ایم مشینیں بھی غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گوگل صارفین کی وجہ سے سالانہ 32ارب ڈالر اور فیس بک کی انتظامیہ سالانہ 9ارب ڈالر کما رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ و ای میل اکاﺅنٹ کی حفاظت کے حوالے سے تکینک سے صرف 7.7فیصد آگاہ ہیں نوے فیصد سے زائد اس تکنیک سے آگاہ ہی نہیں ہیں جعلی سرور بنتے ہیں اور ڈیٹا اڑا لیا جاتا ہے۔
ماہرین

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...