ماڈل ٹائون واقعہ: جے آئی ٹی مکمل، آج سے تحقیقات شروع کریگی

لاہور (این این آئی+ این این آئی) سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی ٹیم مکمل ہوگئی جو آج سے تحقیقات شروع کریگی۔ سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی سربراہی میں پانچ رکنی جے آئی ٹی کے دیگر ممبران میں آئی ایس آئی سے کرنل احمد، انٹیلی جنس بیورو سے محمد علی، پولیس سے ایس ایس پی شہزاد اکبر اور ڈی ایس پی خالد ابوبکر شامل ہیں۔ دوسری جانب عوامی تحریک نے ایک مرتبہ پھر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالرزاق چیمہ شہباز شریف کے فیملی فرینڈ ہیں اور ہم ایسے کسی سربراہ کو قبول نہیں کریں گے جو شریف برادران کو بچانے کیلئے کام کرے۔ حکومت نے یکطرفہ طور پر تحقیقاتی ٹیم بنائی ہے جس پر ہمیں اعتماد نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...