این اے 122 :ریکارڈ کی جانچ پڑتال کل ہوگی، عمران، ایاز صادق کو نوٹس جاری

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ریٹرننگ آفیسر نے این اے 122کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے کل 20 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ عمران اور ایاز صادق سمیت تمام امیدواروں کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ قبل ازیں ریٹرننگ آفیسر نے سیشن عدالت میں حلقے کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کی تھی لیکن قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کا ریکارڈ ایک ہی تھیلے سے نکلنے پر جانچ پڑتال کا عمل روکدیا گیا تھا۔ دوسری جانب ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے این اے 122 کے دھاندلی کیس کی الیکشن ٹربیونل میں کاروائی روکنے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران خان نے انتخابی عذر داری میں مصدقہ دستاویزات لف نہیں کیں جو کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے لہٰذا لیکشن ٹربیونل میں جاری کاروائی کالعدم قرار دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...