اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک اور نیشنل پریس کلب کے سامنے 2010ء میں ملازمتوں پر مستقل کی جانے والی درجنوں خواتین اساتذہ نے جوائننگ آرڈر اور تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کیڈ اور اس کے ذیلی ادارے نظامت تعلیم (ایف ڈی ای) کے زیر نگرانی 420 سکول اور کالجز ہزاروں طلباء کو تعلیم کی فراہمی میں اپناکردار ادا کر رہے ہیں۔ ان تمام ماڈل کالجز میں ضرورت کی بنیاد پر اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کو بطور لیکچرار اور لیڈی ٹیچر کو ڈیلی ویجز پر تعینات کیا گیا ہے۔ ہمارا مطالبہ حکومت سے یہ ہے کہ ہمیں مستقبل بنیادوں پر ریگولر کیا جائے اور ہماری تنخواہیں مستقل بنیادوں پر ہی ادا کی جائیں۔ خواتین اساتذہ نے کہا کہ محکمے کی سنگدلی کی یہ انتہا ہے کہ سکولوں میں کئی سالوں سے جن اساتذہ سے اتنہائی کم اجرت پر کام لیا گیا ہے اور ابھی ان کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
اسلام آباد: ریگولر نہ کرنے اور تنخواہوں کی عدم دستیابی پر خواتین اساتذہ کا ڈی چوک میں احتجاج
Nov 19, 2015