سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق متفرق درخواستیں خارج کردیں

Nov 19, 2015

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق متفرق درخواستیں عدالت نے خارج کردیں۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیار نچلی سطح پر منتقل ہورہا ہے، عدالت جمہوری سسٹم کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی،آپ لوگوں کو ہفتہ دو ہفتے پہلے آنا چاہئے تھا؟ کیا عدالت حکم امتناعی جاری کرکے اہل علاقہ کی امیدوں پر پانی پھیر دے۔ 

مزیدخبریں