ریحام خان پر سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز کا جوابی دعویٰ‘ معافی مانگنے کا مطالبہ

لندن (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز الرحمن نے ریحام خان کے خلاف جوابی دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام معافی مانگیں یا برطانیہ میں عدالت آنے کو تیار رہیں۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو ڈاکٹر اعجاز الرحمن نے ریحام کے خلاف جوابی دعویٰ دائر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریحام معافی مانگیں یا برطانیہ میں عدالت میں آنے کو تیار رہیں۔ ڈاکٹر اعجاز کے وکیل ارشاد اسلم نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر اعجاز باعزت سرجن ہیں۔ ریحام کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی۔ ڈاکٹر اعجاز عرصہ سے برطانیہ میں ریحام پر کیس کرنا چاہتے تھے مگر ریحام پاکستان منتقل ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے وہ ایسا نہ کر سکے۔ ڈاکٹر اعجاز نے کہاکہ وہ کبھی بھی گھریلو تشدد میں ملوث نہیں رہے اور ریحام کا 10 لاکھ پائونڈ ہرجانے کا دعویٰ برطانوی قوانین کے منافی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...