کراچی (آئی این پی+ نوائے وقت نیوز) کراچی سٹاک ایکسچینج میں اسلامک انڈیکس کا اجرا کر دیا گیا۔ اسلامک انڈیکس کے اجرا کا افتتاح وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اسلامی بینکنگ کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہم معیشت اور پاکستان کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اسلامک بینکنگ کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامک انڈیکس پاکستان کی بینکنگ میں ایک سنگ میل ہے۔ مجھے یقین ہے پاکستان دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بن جائے گا۔ آئندہ تین برس میں خسارے میں مزید کمی کریں گے۔ اسلامک انڈیکس میں شرعی طریقے سے کاروبار ہو گا۔ پاکستان کو دیوالیہ قرار دینے والے دفن ہو چکے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کیلئے کسی سے امداد نہیں مانگی۔ ملکی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔