لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم آج کوارٹر فائنل میں چین کے مد مقابل ہوگی ۔گروپ بی میں قومی ٹیم تمام میچز جیت کر ٹاپ پوزیشن پر رہی تھی ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔اگلے سال بھارت میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میںکوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان کو پہلی تین ٹیموں میں جگہ بنانا ضروری ہے۔