وزیراعظم کی ٹانگیں کھینچنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں، سردار ایاز صادق

لاہور (خصوصی رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔ ملک کی بہتری کے لئے سیاسی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ وہ گزشتہ روز شاہ جمال میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چودھری اختر رسول، صلاح الدین پپی، چودھری احسان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ٹانگیں کھینچنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں۔ پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کو تمام قومی ایشوز پر اعتماد میں لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا پاکستانیوں کی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...