نجکاری پر اپوزیشن پوائنٹ اسکورنگ میں وقت ضائع کر رہی ہے: محمد زبیر

لاہور( کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ نجکاری سیاسی جماعتوں کے منشور کا حصہ ہے لیکن اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ میں وقت ضائع کر رہی ہیں۔ وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں چھٹی پاکستان آئی پی او سمٹ 2016ءکے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی مرتبہ حزب مخالف کے سیاستدانوں کے پاس گیا انہیں سمجھایا کہ 600ارب روپے نقصان کرنے والے اداروں سے جان چھڑانے کے لئے نجکاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری میں جلد پیش رفت ہو گی۔ اربوں روپے کے نقصان سے جان چھڑانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو بھی تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس جیسے معاملات تو چل رہے ہیں مگر سرمایہ کاری بھی ساتھ ساتھ چل رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے شیئرز کو بھی بہت جلد سٹاک مارکیٹ میں متعارف کروا دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن