”ہائیکورٹ نے شہری منظوری حسین کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا“

اسلام آباد( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کی جانب سے   جامعہ حفصہ کی انتظامےہ کے رکن منظور حسےن کا نام فورتھ شیڈول میں شامل افراد مےں شامل کرنے اور شناختی کارڈ اور بےنک اکاونٹ مےنجمند کرنے کے مقدمے مےںوزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23نومبر کو جواب طلب کرلےا ہے جمعہ کو درخواست گزار جامعہ حفصہ انتظامیہ کے رکن منظور حسین کے مقدمے کی سماعت عدالت عالےہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی درخواست گزار کی طرف سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختےار کےا کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے آءڈی کارڈ اور بینک اکاو¿نٹس بلاک کرنا آئین کے آرٹیکل 4 اور 14 کے خلاف ہے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی اس اقدام کو غلط قرار دے چکے ہیںعدالت وفاقی وزارت داخلہ کو فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے شناختی کارڈ اور بینک اکاو¿نٹس بحال کرنے کا حکم دے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وفاقی سیکریٹری داخلہ یا وفاقی وزارت داخلہ کے سینئر افسر کو 23 نومبر کو ذاتی طور پر طلب کر لیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن