مارلن منرو کا لباس 48 لاکھ ڈالر میں فروخت

Nov 19, 2016

لندن (بی بی سی) ہالی ووڈ اداکارہ مارلن منرو کا وہ لباس جو انھوں نے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ پر 'ہیبی برتھ ڈے مسٹر پریزیڈنٹ' گانے کے لئے زیب تن کیا تھا 48 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔ یہ رِپلیز بیلیو اِٹ اور ناٹ میوزیم چین نے 48 لاکھ ڈالر میں خریدا جبکہ نیلامی کی ابتدائی قیمت 30 لاکھ ڈالر تھی۔
کمپنی کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ یہ لباس ’پاپ کلچر کا سب سے اعلیٰ نمونہ‘ ہے۔ مارلن منرو اس پرفارمنس کے تین ماہ بعد منشیات کی زیادہ مقدار استعمال کرنے پر وفات پا گئی تھیں۔1962ءمیں صدر کینیڈی کی پینتالیسویں سالگرہ پر ہونے والے ڈیموکریٹک فنکشن میں ان کی یہ گرما گرم پرفارمنس وہ آخری موقع تھا جب انھیں کسی عوامی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔
مارلن منرو

مزیدخبریں