لاہور (کلچرل رپورٹر) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام پاکستان کے لیجنڈ پلے بیک سنگراے نیئر کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے ایک تعزیتی ریفرنس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ انیڈ کلچر کے تعاون سے 22نومبر کو شام 5بجے پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی لاہور نے کیا ہے۔تعزیتی ریفرنس کی صدارت میاں راشد فرزند علی سرپرست اعلیٰ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کریں گے۔ نامور گلوکار ،اداکار،سماجی و ثقافتی شخصیات سول سوسائٹی کے افراد اے نیئر کو خراج عقیدت پیش کریں گے اس موقع پر اے نیئر کے گائے ہوئے گانوں کی سکرنینگ بھی کی جائے گی۔
گلوکار اے نیئر کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے تعزیتی ریفرنس 22 نومبر کو ہو گا
Nov 19, 2016