پیپلزپارٹی کی قیادت کو ”نثار فوبیا“ ہوگیا ہے

Nov 19, 2016

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) راولپنڈی میٹروپولیٹن کے صدر اور پنجاب اسمبلی کے سابق رکن سردار نسیم خان نے وفای وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانات کی مذمت کی اورکہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو ”نثار فوبیا“ ہوگیا ہے۔ اسے رات کو چودھری نثار علی خان ہی نظر آتے ہیں اور خوفزدہ ہوکر چودھری نثار علی خان کے خلاف واویلا شروع کر دیتے ہیں۔ جمعہ کو نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کرپٹ قیادت چودھری نثار علی خان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔ وزارت داخلہ کی گرفت میں پیپلزپارٹی کے کرپٹ لیڈر آئے ہوتے ہیں۔ اس لئے پیپلزپارٹی انکو ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت ان کی بیرون ملک موجودگی میں بیانات دے دیتی اسے انکی پاکستان موجودگی میں بیان دینا چاہئے۔ تاکہ وہ کما حقہ جواب دے سکیں۔

مزیدخبریں