راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پیر21 نومبر 20 صفرکو امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور آپ کے 72 جانثار ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر راولپنڈی شہر میں سالانہ جلوس دس محرم الحرام کی طرح فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے اور جلوس کے دوران امن کمیٹی کے ارکان اور علماءکرام موجود رہیں گے۔ اس بات کا فیصلہ پولیس لائنز میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں ڈی سی او طلعتمحمود گوندل‘ سی پی او اسرار احمد عباسی اور دیگر حکام کے علاوہ امن کمیٹی کے ارکان مولانا سید چراغ الدین شاہ‘ مولانا حافظ محمد اقبال رضوی‘ مولانا سید اظہار حسین شاہ بخاری‘ قاضی ظہور الہیٰ قادری‘ علامہ سید زاہد حسین کاظمی‘ شوکت عباس جعفری‘ ملک شاہد غفور پراچہ‘ شیخ محمد حفیظ‘ شیخ محمد حفیظ سمیت ضلع بھر سے امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔