واشنگٹن (صباح نیوز+ آئی این پی) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں، ہمیں کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک کو مسائل کے حل کے لئے براہ راست بات چیت کرنا ہوگی۔گزشتہ روز واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا امریکہ پاکستان اور بھارت سے مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونا دیکھنا چاہتا ہے۔ جان کربی نے کہا کہ امریکہ میں آئندہ سال بیس جنوری تک موجودہ پالیسی برقراررہے گی جبکہ نئی پالیسی نئی انتظامیہ بنائیگی۔ جان کربی کا کہناتھاکہ محکمہ خارجہ کے عملے کی تبدیلی کے لیے تیارہیں۔ نئی انتظامیہ کو جو معلومات درکار ہوئیں فراہم کریں گے۔