انجمن تاجران راجہ بازار کی جانب سے جدےد سےکورٹی کےمروں کی تنصےب خوش آئند ہے

راولپنڈی ( نےوز رپورٹر) سٹی پولےس آفےسر اسرار احمد عباسی نے مرکزی انجمن تاجران راجہ بازار کی جانب سے فوارہ چوک سے ڈنگی چوک تک جدےد سےکورٹی کےمروں کا افتتاح کر دےا،تمام 52کےمروں کو کمانڈ اےنڈ کنٹرول سسٹم سے منسلک کر دےا گےا اور اسکی مانےٹرنگ کے لئے کنڑول اےنڈ مانےٹرنگ روم قائم کر دےا گےا۔ افتتاحی تقرےب مےں صدر مرکزی انجمن تاجران راجہ بازار شاہد غفور پراچہ، جنرل سےکرٹری ندےم شےخ،سرپرست حاجی نذ ےر، عہدےدران حا جی زاہد امداد، ہماےوں پوری، شےخ تنوےر احمد،صدر الزماں ، ندےم منہاس ، زےشان ملک ، شےخ ابرار احمد و دےگر سےاسی و سماجی شخصےات نے بڑی تعداد مےں شرکت کی۔ افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی پولےس آفےسر اسرار احمد عباسی نے کہا کہ انجمن تاجران راجہ بازار کی جانب سے جدےد سےکورٹی کےمروں کی تنصےب خوش آئند ہے ، اس سے جرائم مےں نماےاں کمی آئے گی ،سےکورٹی کےمروں سے بازاروں مےں سےکورٹی کے فول پروف انتظامات کو ےقےنی بنانے مےں مدد ملے گی،تاجروں نے ہمےشہ جرائم کے خاتمے کے لئے انتظامےہ سے تعاون کےا ۔ راولپنڈی پولےس جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے ۔انجمن تاجران راجہ بازار کی ےہ کاوش شہر بھر کی مارکےٹوں کے لئے سنہری مثال ہے اور اس پر انجمن تاجران راجہ بازار کو مبارکباد پےش کرتے ہےں۔ سی پی ار اسرار عباسی نے کےمروں کی مانےٹرنگ کے لئے کمانڈ اےنڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کےا ۔اس موقع پر شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ تاجروں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اس منصوبے پر دن رات تندہی سے کام کےا گےا اور تمام ممبران کے تعاون سے اس کو عملی جامہ پہناےا جا سکا ۔جنرل سےکرٹری ندےم شےخ نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمےل سے راجہ بازار کے تمام تاجروں اور خرےداروں کی سےکورٹی کو بہتر بناےا جاسکے گا اور چوری اور ڈکےتی کی وارداتوں مےں بھی نماےاں کمی ہوگی کےونکہ تمام کےمروں کو کمانڈ اےنڈ کنٹرول سسٹم سے سےنٹرلی مانےٹر کےا جارہا ہے ۔امن و امان کے قےام ،سےکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہم نے ہمےشہ انتظامےہ سے عملی تعاون کےا ہے ۔راجہ بازار کے تاجروں کی بلاتفرےق خدمت ہمارا شےوہ اور طرہءامتےاز ہے ۔ راجہ بازار مےں آپٹےکل فائبر سے منسلک جدےد سےکورٹی کےمروں کی تنصےب کے لئے تمام معزز تاجروں کے شکرگزار ہےں ،ہماراماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمےشہ تاجروںکے اجتماعی و انفرادی مسائل کو ترجےح بنےادوں پر حل کراےا اور آئندہ بھی تاجر خدمت کا ےہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

ای پیپر دی نیشن