ماں سے بچھڑنے والے بچے کو موٹروے پولیس نے والدےن سے ملا دےا

اسلام آباد ( وقائع نگار) ماں سے بچھڑنے والے بچے کو موٹروے پولیس نے والدےن سے ملا دےا ہے۔ نےشنل ہائی وےزاےنڈ موٹروے پولےس نے جی ٹی روڈ پر باہتر موڑ کے اےرےامےں ماں سے بچھڑنے والے بچے کو والد ےن سے ملادےا۔اعلامےہ کے مطابق موٹروے پولےس کے افسران پی او قمر زمان اور پی او کلےم مغل کو جی ٹی پرباہترموڑ (ٹےکسلا) کے اےرےا مےں دوران پےٹرولنگ اےک 6سال کا بچہ رووتا ہوا ملا، موٹروے پولےس کے افسران نے بچے کو حفاظتی تحوےل مےں لےکرپوچھاتواس نے اپنا نام نبی بتاےا اور کہاکہوہ اپنی والدہ کےساتھ جارہاتھا کہ راستہ بھول جانے کی وجہ سے ان سے بچھڑ گےا۔ موٹروے پولےس کے افسران نے بچے کو تسلی دی اور ورثا ءکی تلاش شروع کر دی کافی تگ ودو کے بعد موٹروے پولےس کے افسران بچے کے والد عزےزالرحمن ولدلطےف سکنہ ٹےکسلا سے رابطہ کرنے میں کامےاب ہوگےا۔ بعد ازاں بچے کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد اس کے والد کے حوالے کر دےا گےا ، بچھڑا بچے کو ملنے پر والدےن کے غمگےن چہرے خوشی سے کھلکھلااٹھے ۔والدےن اور علاقے کے شرفاءنے موٹروے پولےس کی اس کاوش کو سراہا اور شکرےہ ادا کےا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...