اسلام آباد ( وقائع نگار) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اور اےم سی آئی مےں سروس ڈےلوری کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے اےساخودکار نظام متعارف کرانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے نہ صرف لوگوں کی شکا ےات کو جلد از جلد نمٹاےا جائے سکے بلکہ موثرما نےٹرنگ کو ےقےنی بنا کرادارے کی ساکھ کو بھی بحال کیا جاسکے۔ ان خےالات کا اظہار مئےر اسلام آباد و چےئر مےن سی ڈی اے شےخ انصر عزےز نے جمعہ کے روزفےڈرےشن آف پاکستان چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹرےز کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر فےڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کا مرس کے صدر عبدالرﺅف عالم، افتخار احمد ملک سمےت اسلام آباد چےمبر آف کامرس کے صدر مختلف ما رکےٹوں کے تا جر نمائندے بھی موجود تھے۔ مئےر اسلام آباد نے کہا کہغےر ترقےاتی اخرا جات کو کم کر کے اور دستیاب وسائل کو بہتر طرےقے سے استعمال کر کے سی ڈی اے مےں مالےاتی ڈسپلن قائم کیا جائےگا جبکہ ادارے کو مالےاتی طور پر مستحکم کرنے کےلئے مستقل ذرائع آمد ن بھی تلاش کئے جا رہے ہےں۔ اسلام آباد کے شہرےوں کے مسائل کو ترجےحی بنےا دوں پر حل کرنے کےلئے اےک موثر شکاےات کے اندراج کا نظام بھی وضح کیا جا رہا ہے۔ اس نظام کے تحت شہرےوں کو ان کی شکاےات کے ازالے کےلئے ٹائم فرےم دےا جائےگا جس کے گزرنے کے بعد متعلقہ افسران کےخلاف سخت کا رروائی عمل مےں لائی جائےگی۔ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کےلئے مفید تجاویز کی اشد ضرورت ہے جن کی روشنی مےں مستقبل میں پالیسیاں بنائی جائےنگی۔انہوں نے کہا کہ تا جروں کے دےرےنہ مگر جائز مسائل کے حل کے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہےں اس ضمن مےںاسلام آباد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا قےام عمل مےں لاےا جارہا ہے جس مےں تا جر برادری کو بھی نمائندگی دی جائےگی ۔ اس سلسلے مےں ڈپٹی میئرز اور یونین کونسل کے چیئرمین پر مشتمل باقاعدہ فوکل پرسن مقرر کر دیئے ہیں جو میٹرو پولیٹین کاروپوریشن اور سی ڈی اے سے متعلقہ تاجروں کے تمام مسائل کے قابلِ عمل حل کےلئے اپنی سفارشات پیش کرینگے۔تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے فےڈریشن آف پاکستان چےمبر آف کامرس کے صدر عبدالرﺅف نے کہا کہ تارےخ مےں پہلی مرتبہ اسلام آباد کی تاجر برادری کے مسائل حل کےلئے سنجےدہ کوششےں کی جارہی ہےں جو دےرےنہ مسائل کی حل کی طرف اےک اہم سنگ مےل ہے۔ اسلام آباد کی تعمےرو ترقی کے سفر مےں وہ مئےر اسلام آبادکا بھر پور ساتھ دےنگے۔