پانامہ کیس میں اعتزاز احسن نے تحریک انصاف کا وکیل بننے سے معذرت کر لی

Nov 19, 2016 | 20:49

ویب ڈیسک

پانامہ کیس میں اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل بننے سے معذرت کرلی۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن پانامہ لیکس کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل نہیں بنیں گے اور وہ اس کیس میں خود کو صرف مشوروں تک ہی محدود رکھیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پانامہ لیکس کیس میں اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی کی جانب سے مجبور بھی کیا گیا تو انہیں کسی بھی بڑے فیصلے سے قبل چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری سے اجازت لینا ہوگی۔ واضح رہے کہ پانامہ لیکس کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل حامد خان کیس کی پیروی کررہے تھے لیکن انہوں نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی ہے اور اب پی ٹی آئی قیادت کو کسی معروف اور بڑے وکیل کی تلاش ہے اور انہوں نے بیرسٹر اعتزاز احسن کی خدمات حاصل کرنے کی ٹھان لی ہے تاہم بیرسٹر اعتزاز احسن پہلے ہی پانامہ لیکس کیس کو سپریم کورٹ لے جانے کے مخالف تھے اور اب پیپلزپارٹی قیادت نے بھی انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے کیس کی پیروی سے منع کردیا ہے۔

مزیدخبریں