رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر پاکستان کا جاری کھاتوں کا خسارہ ایک ارب 76کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ مرکزی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر ملکی جاری کھاتوں کے خسارے میں 66کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس دوران ایکسپورٹ 22کروڑ ڈالر کمی کے ساتھ 6ارب 86کروڑ ڈالر کی سطح پر رہی جبکہ امپورٹس 28کروڑ ڈالرز بڑھ گئیں۔رپورٹ کے مطابق جولائی اکتوبر کے دوران سروسز سیکٹر ایکسپورٹ میں 52کروڑ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔