ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز)پنجاب حکومت کی پالیسی کو فالو کرتے ہوئے کے پی کے میں گنے کا ریٹ ایک سواسی روپے فی من مقررجبکہ کرشنگ سیزن نومبر کے آخری ہفتے میں شروع کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق نائب صدر ایوان زراعت شیخ معظم کامران کی شب وروز کی کاوشیں رنگ لے آئیں ۔گزشتہ روز بنو لنٹ فنڈز بلڈنگ پشاور میں کین کمشنر نثار احمد خان کی سربراہی میں کے پی کے میں بھی گنے کا ریٹ 180روپے فی من مقرر جبکہ کرشنگ سیزن کے آغاز کا فیصلہ نومبر 2017کے آخر میں کئے جانے پر اتفاق رائے کہا گیا ۔
کے پی کے میں گنے کا ریٹ ایک سواسی روپے فی من مقرر
Nov 19, 2017