ہیوی ٹریفک 24گھنٹے شہر میں دندناتے پھرتی ہے ‘ رابطہ کمیٹی

کراچی(خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابط کمیٹی نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پراپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پرشہر یوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے اور ہیوی ٹریفک 24گھنٹے شہر میں دندناتے پھرتے ہے اور متعلقہ اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اس غفلت کے بعض گزشتہ روز نادران بائی پاس کے قریب تیز رفتار ڈمپر طلبا ء کی وین سے ٹکر اگیا جس سے درجنوں طلبا  ء زخمی ہوئے ‘ ایم کیوایم پاکستان کی رابط کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کیے جائے جوغیر معمولی تاخیر کاشکار ہوگئے ہے اور اس کو یقینی بنایا جائے کہ ٹریفک کے قوانین پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے ہیوی ٹریفک جوان کے مقررہ اوقات میںہی شہر میں داخلے کی اجازت دی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن