ننکانہ صاحب: زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور، حکیموں کے مطب سیل

Nov 19, 2017

ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی) گذشتہ روزفوکل پرسن اینٹی کویکری ڈاکٹرمحمد اشرف راہی نے ٹیم کے ہمراہ بچیکی میں دوران چیکنگ سیف میڈیکل سٹور ، مقبول میڈیکل سٹور، بھٹی میڈیکل سٹور کو زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے اور لائسنس نہ ہونے پر سیل کردیا جبکہ بچیکی کے عطائی بابا عاشق ہڈی جوڑ ، اللہ داد ہڈی جوڑ ، منیر حسین ہڈی جوڑ اور ملکہ آباد سید والہ کے محمد زاہد ہڈی جوڑ کو غیر قانونی علاج کرنے پر دوکانات سیل کردیں جبکہ تمام سیل شدہ دوکان مالکان کے خلاف مزید کارروائی کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن کو رپورٹ بھجوادی۔

مزیدخبریں