برلن (اے پی پی)جرمنی میں مخلوط حکومت کے قیام کے لئے جاری مذاکرات میں شریک جماعتیں چاہتی ہیں کہ جرمنی میں نصب تمام جوہری ہتھیاروں کو ہٹا دیا جائے۔ دفاع اور خارجہ پالیسی پر بحث سے متعلق اس دستاویز میں اس حوالے سے امریکہ کا نام نہیں لیا گیا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ جرمنی کے مغربی شہر بوئشیل میں واقع ایک فوجی اڈے پر اسکے 20 جوہری ہتھیار موجود ہیں۔
جرمنی کی سیاسی جماعتیں ملک سے جوہری ہتھیار ہٹانے کی خواہاں ہیں : رپورٹ
Nov 19, 2017