حماس‘ الفتح میں مصالحتی معاہدے کے بعد پہلی بار مصری سرحد پر غزہ کراسنگ کھول دی گئی

Nov 19, 2017

غزہ (اے ایف پی) طویل عرصے بعد مصر کے ساتھ سیل کی گئی غزہ کی سرحد کھول دی گئی۔ حماس اور فتح میں مصالحتی تاریخی معاہدہ کے بعد اقدام سامنے آیا ہے۔ ایک فلسطینی اہلکار نے میڈیا کو بتایا یہ کراسنگ تین روز کیلئے کھلی رہے گی۔ اس کا مقصد انسانی امداد کی رسد ہے۔ 4 گھنٹے میں 6 بسوں نے سرحد عبور کی۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ بیت المقدس میں بحر مردار کو ملانے والی شاہراہ 1سے فلسطینی کالونیوں سے مقامی فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے معالیہ ادومیم کالونی کے قریب واقع فلسطینیوں کی ایک کالونی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے جلد ازجلد خالی کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ ان فلسطینیوں کو وہاں سے نکال کر اریحا اور ابو دیس میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے یہ احکامات القدس کے اطراف میں قائم کالونیوں کے کلب کے دائیں بازو کے نمائندوں پر مشتمل مندوبین اور ماطیہ نجمن یہودی کونسل کے مندوبین کے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے۔خیال رہے کہ آئے روز اسرائیلی حکومت مختلف حیلوں اور سازشوں کے ذریعے القدس کے مقامی فلسطینی باشندوں کو وہاں سے بے دخل کرنے اور ان کی اراضی اور املاک پر یہودیوں کو قابض کرنے کے احکامات صادر کرتی ہے۔

مزیدخبریں