لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس کے مطابق ایک شخص نے حق زوجیت ادا کرنے سے انکار کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ 35 سالہ سنجیو کمار پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گلا گھونٹ کر مار دیا۔ ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کافی دنوں سے اپنے شوہر کے ساتھ جنسی تعلق سے انکار کر رہی تھی۔ گزشتہ روز بھی خاتون نے حق زوجیت ادا کرنے سے انکار کیا جس پر شوہر غصے میں آگیا گلا دبا ۔ واضح رہے بھارت میں ہر پانچ منٹ کے بعد گھریلو تشدد کا مقدمہ درج ہوتا ہے لیکن سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کی شرح اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
ہریانہ: بھارتی شہری نے حق زوجیت ادا کرنے سے انکار پر بیوی کو قتل کر دیا
Nov 19, 2017