جڑانوالہ: لڑائی کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا، باپ ایک روز قبل جاں بحق ہوچکا

Nov 19, 2017

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ صدر کے علاقہ میں گزشتہ روز لڑائی میں زخمی ہونیوالا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اس کا باپ رمضان پہلے ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔ چک 24/ گ ب کے جان محمد نے نجی بینک سے قرضہ لے رکھا تھا۔ وقوعہ کے روز بینک ٹیم ریکوری کیلئے اظہر کے ڈیرے پر آئی جہاں جان محمد اور اسکا بیٹا چاند بھی موجود تھا۔ اس موقع پر اظہر اور اسکے بھائی اعظم کی جان محمد اور اسکے بیٹے سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر اظہر اور اعظم نے چھریوں کے وار کئے جس سے جان محمد جاں بحق جبکہ بیٹا بھی ہسپتال کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزیدخبریں