پاکپتن (نامہ نگار) سکول سے گھر آتی کمسن بہنیں کار کی ٹکر سے جاں بحق۔ بتایا گیا کہ دیپالپور روڈ کرتار پور کے قریب 6سالہ عائشہ اور 8 سالہ حمیر سکول سے گھر آرہی تھیں راستے میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دونوں بہنوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دونوں بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔