کراچی (صباح نیوز)منگھوپیر سے گرفتار دہشتگرد نے انکشاف کیا ہے کہ سٹریٹ کرائم سے حاصل ہونے والے رقم کالعدم تنظیموں کو بھیجا کرتا تھا۔ملزم ایس پی چودھری اسلم پر خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کا بھائی ہے۔ دھول جھونکنے کیلئے ملزم کام ہوزری کا کرتا تھا۔ملزم شریف اللہ نے بنارس اورمیٹروول سائٹ میں تین افراد کو قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا۔ملزم نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سٹریٹ کرائم سے حاصل ہونے والے رقم کالعدم تنظیم کو دیتا تھا۔ملزم نے بتایا واردات کے دس سے پنتیس ہزار روپے ملتے تھے۔