،سینٹ کے اجلاس کل دوبارہ ہوں گے

Nov 19, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد کل پیر کو دوبارہ ہوں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4جبکہ سینٹ کا اجلاس سہ پہر 3بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائیگا۔ سینٹ میں پیر کو قومی اسمبلی سے حلقہ بندیوں سے متعلق منظور ہونیوالا بل منظور کرائے جانے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر سردار ایاز صادق جبکہ سینٹ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین رضا ربانی کریں گے۔

مزیدخبریں