اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سیکرٹری الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہدایت پر چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز نے پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کا دورہ کیا اورپی بی ایس کے سینئرافسران نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حلقہ بندیوں کیلئے درکار نقشہ جات اور مطلوبہ ڈیٹا کی پرنٹنگ کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق مقرر وقت میں تمام نقشہ جات اور ڈیٹا الیکشن کمشن کو فراہم کر دیا جائیگا۔ صوبائی الیکشن کمشنرز نے پی بی ایس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اب تک کئے گئے کام کی پراگریس پر اطمینان کا اظہار کیا۔