قومی احتساب قانون پر مزید غور کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

Nov 19, 2017

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)قومی احتساب قانون پر مزید غور کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا۔ اجلاس چیئرمین کمیٹی وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کی صدارت میں 2بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس میں نئے احتساب قانون پر مزید غور ہوگا، یہ احتساب قانون پر بنائی گئی خصوصی کمیٹی کا 19واں اجلاس ہوگا۔

مزیدخبریں