ملتان (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیس پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے راجشاہی کنگز کو 68 رنز سے ہرا دیا۔لیوس اور پولارڈ نے بالترتیب 65 اور 52 رنز کی اننگز کھیل کر اور آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، لیوس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بی پی ایل کے 19 ویں میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، لیوس 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، آفریدی 15 رنز بنا سکے، پولارڈ 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، حسین علی 3 مہدی حسن نے 2 وکٹیں لیں، راجشاہی کنگز 19 ویں اوور میں 133 رنز پر آئوٹ ہو گئی، ذاکر حسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ڈیرن سیمی 19 اور مومن الحق 16 رنز بنا سکے، آفریدی نے 4 ابوحیدر 3 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف 14 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ایونٹ کے 20 ویں میچ میں رنگپور رائیڈرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کومیلا وکٹورینز نے مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹوں پر 153 رنز بنائے، امر القیس 47 مارلون سیموئلز 41 اور تمیم اقبال نے 20 سکور کیا۔ رنگپور رائیڈرز کے مشرفی مرتضیٰ اور تھیسیرا پریرا نے 2,2 وکٹ لئے جواب میں رنگپور رائیڈرز 7 وکٹوں پر 139 رنز بنا سکی۔ روی بوپارہ 48، متھن 31 کرس گیل اور مشرقی مرتصیٰ نے 17,17 رنز بنائے۔ مہدی حسن میراز اور راشد خان نے 2,2وکٹ لئے۔ مہدی حسن میراز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔