لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة سائبر ٹیم نے ٹویٹر میٹ اپ کے نام سے وطن عزیز پاکستان کو سوشل میڈیا پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ورکشاپس کا آغاز کر دیا. اس سلسلے کی پہلی ورکشاپ گزشتہ روز گجرات میں منعقد کی گئی. جس میں سوشل میڈیا یوزر کو ٹویٹر ٹرینڈنگ کی ٹریننگ دی گئی. ایکٹوسٹس نے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے اس موقع پر جماعة الدعوة سوشل میڈیا کے انچارج معصب لودھی نے کارکنان کے مرکزی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا آج کے دور میں ہتھیار کے طور پر استعمال ہورہا ہے سوشل میڈیا پر اسلام اور پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو بے نقاب کر کے ان کا مقابلہ کرنے کیلئے ہماری سائبر ٹیم متحرک ہے